جمعرات, 02 مئی 2024


مادرِ علمی میں جعلی بھرتیوں کے خلاف احتجاج

ایمزٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی میں بے ضابطگیوں کے خلاف غیر تدریسی عملے نے جعلی بھرتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایڈمنسٹریشن بلاک کا گھیراؤ کیا۔ جامعہ کراچی کے غیر تدریسی عملے کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرتدریسی ملازمین نے آج احتجاج کرتے ہوئے انتظامی بلاک کا گھیرائو کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ جامعہ سے جعلی بھرتی ملازمین کو نکالا جائے اورغیر تدریسی عملے کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔ غیر تدریسی عملے کے احتجاج کے دوران رینجرز بھی پہنچ گئی ۔ مظاہرین نے کچھ دیر بعد احتجاج ختم کر دیا اور کہا کہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment