اتوار, 24 نومبر 2024


عالمی کتب میلے کا آغاز کل سے ایکسپو سینٹر میں ہوگا ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) پاکستان پبلیشر اینڈ بک سیلز ایسوسی ایشن کی جانب سے گیارہویں سالانہ پانچ روزہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز جمعرات 12 نومبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا ،یہ کتب میلہ 16 نومبر 2015 ءتک جاری رہے گا،کراچی کتب میلہ پاکستان کا سب سے بڑا میلہ ہے جس میں ایران ،انڈیا ،ملا یشیاء،ترکی،سنگاپور ،چین ،برطانیہ ،اور متحدہ عرب امارات بپلیشر ز سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بپلیشرز اپنے اشاعت شدہ مواد کی نمائش اس کتب میلے میں کرینگے،کراچی کتب میلے کا افتتاح حزبِ اختلافات کے لیڈر سید خورشید احمد شاہ 12 نومبر کو کرینگے ،جبکہ مہما ن خصوصی سینئرصبوبائی وزیر برائے خواندگی اور تعلیم نثار احمد کھوڑو ہونگے ،اس کتب میلے کے کنوینر اویس مرزا جمیل اور پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلز ایسو سی ایشن کے چئیرمین عزیز خالد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میلے کو عوام کے لیے 12 نومبر کو کھول دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ اس میلے میں چار لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ،میلے میں تمام موضوعات پر کتابیں دستیاب ہونگی ،انہوں نے بتایا کہ یہ کتب میلہ کراچی کے ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 1-2-3 میں لگایا جائے گا ،اس کتب میلے میں 330 اسٹالز لگائے جائیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment