ایمزٹی وی(اسلام آباد) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد سے متحدہ قومی موومنٹ نے سادہ اکثریت حاصل کرتے ہوئے 78 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سندھ میں مجموعی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اور متحدہ قومی موومنٹ دوسرے نمبر پر ہے ۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی 94 نشستوں میں ایم کیو ایم نے 77 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنا میئر بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے حصے میں 16 نشستیں آئیں، 2 نشستوں پر بعد میں پولنگ ہوگی اور ایک نشست ک نتائج روک لیے گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواران کی اکثریت سے کامیابی پرایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد میں جشن منانے کے علاوہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی جشن فتح منایا گیا۔