پیر, 06 مئی 2024


وزیر اعظم کا کراچی کا ایک روزہ دورہ!

ایمزٹی وی(کراچی) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی آمد پر ان کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر حکام نے کیا۔ وزیراعظم دورے کے دوران شہر قائد کی سیکورٹی صورتحال پر گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ٓجہاں وزیر اعظم نواز شریف کو گورنر ہاؤس کراچی میں شہر قائد کی سیکورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔بعدازاں وزیر اعظم سومیانی رینج جائیں گے اور پاکستان ایئر فورس کی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگردوں کےخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment