اتوار, 28 اپریل 2024


تعلیمی اداروں میں دہشت گردتنظیموں کانیٹ ورک!

ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورہ میں ملوث 4 انتہائی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کی ہے.سی ٹی ڈی کے مطابق عادل مسعود بٹ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صاحب حیثیت شخص ہے جس نے سینٹ پیٹرک اور سینٹ پال سے تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے 1987 میں امریکا چلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ملزم نے انڈیانا یونیورسٹی سے بی بی اے اور نیو یارک فورڈیم یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری 1992 میں حاصل کی۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ 1994 میں ملزم نے اپنے دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر کالج آف اکاؤنٹنسی اینڈ مینجمنٹ سائنس (CAMS) کے نام سے اسٹیٹیوٹ بنایا، اس وقت انسٹیٹیوٹ کی 3 شاخیں اور ان میں 2000 کے قریب طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بتایا کہ ان گرفتاریوں کی روشی میں ایک بات واضح ہوکر سامنے آرہی ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے تعلیمی اداروں میں بھی اپنے نیٹ ورک قائم کرلیے ہیں اور اسے مزید فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہےاس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان گرفتاریوں سے خواتین کے ایک مضبوط نیٹ ورک کی نشاندہی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ خواتین انتہائی منظم انداز میں درس و تدریس کی روشنی میں خواتین کی ذہن سازی کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ خواتین دہشت گردوں کی شادیاں بھی کراتی ہیں اور فنڈز جمع کرتی ہیں۔ سی ٹی ڈی انچارج کا مزید کہنا تھا کہ ان کی مزید نگرانی کی جارہی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی سندھ اس حوالے سے کراچی اور سندھ کی تمام جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں ان تنظیموں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment