ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کو 60 دن کے لئے خصوصی اختیارات دینے کی سمری منظور کرلی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات کی منظوری سے متعلق وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے مطابق رینجرز کو دہشت گردی فرقہ ورانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔
خط کے مطابق رینجرز اختیارت میں توسیع 6 دسمبر سے دی گئی ہے۔ اختیارات سے مطلق سمری کو سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد وفاقی کو روانہ کیا گیا ہے۔ مگر اطلاعات کے مطابق وفاق کو رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی سمری پر تحفظات ہیں۔