جمعہ, 03 مئی 2024


پاکستان کو پروٹین کیمسٹری میں ترقی کرنا ہوگی، ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری

ایمز ٹی وی(کراچی) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو پروٹین کیمسٹری میں ترقی کرنا ہوگی تاکہ امراض کے اسباب کے کا صحیح شعور اور صحت کے شعبے میں خاطر خواہ ترقی حاصل ہوسکے، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی پروٹین کیمسٹری کی مذید ترقی کے لئے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی تجربہ گاہیں قائم کررہا ہے، ماضی میں پاکستان اس شعبے میں بہت آگے تھا جبکہ اب تنزلی کا شکار ہے۔ یہ بات انھوں نے بدھ کوپی سی ایم ڈی جامعہ کراچی میں کلاسکی پروٹین کیمسٹری کے موضوع پر دوسری قومی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ پی سی ایم ڈی جامعہ کراچی نے ورکشاپ کا انعقاد کیا، امریکی سائنسدان ڈاکٹر آفتاب احمد اور آئی سی سی بی ایس کی ڈاکٹر حمیرا ظہیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ پروفیسراقبال چوہدری نے کہا کہ سابق شیخ الجامعہ اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کے سینئر سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسنین زیدی مرحوم نے متعلقہ شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی تھیں جس کے وجہ سے پاکستا پروٹین کیمسٹری میں بہت آگے تھا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اُس دور کا احیاء کیا جائے، اس سلسلے میں پی سی ایم ڈی جامعہ کراچی میں پروٹین کیمسٹری سے متعلق تجربہ گاہیں قائم کی جارہی ہیں تاکہ اس انتہائی اہم شعبے میں اعلیٰ معیار کے محققین ملک کو فراہم کیے جاسکیں۔ انھوں نے کہا پروٹین کیمسٹری امراض کے اسباب کو سمجنھے کا سب سے موثر ذریعہ ہے، پروٹین کیمسٹری کی بہتر معرفت اسبابِ امراض کو موثر طور سے سمجھنے کے مترادف ہے۔ ڈ اکٹر آفتاب احمد نے کہا 2050 ء میں تمام ادویات پروٹین کی بنیاد پر تیار کی جائینگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment