ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین، فاروق ستار اور رشید گوڈیل سمیت 22 افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری۔

ایمز ٹی وی(کراچی) انسداد دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف اشتعال انگیزتقریر سے متعلق سہولت کاری کیس میں الطاف حسین، فاروق ستار اور دیگر 22 افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔ الطاف حسین نے 2015 میں کارکنان سے خطاب کیا تھا جس میں ملکی سالمیت کے خلاف بات کی گئی اور اشتعال انگیز جملوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اس تقریر میں رؤف صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے سہولت کار کے فرائض انجام دیئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment