ھفتہ, 04 مئی 2024


دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ نتائج کا اعلان کردیا گیا

ایمز ٹی وی (کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات برائے سال 2015کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سائنس گروپ میں44ہزار6سو45امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی،43 ہزار 308امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ ان امیدواروں میںسے31ہزار 844 نے کامیابی حاصل کی،اس طرح کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مجموعی طور پر شرح 73.53 فیصد رہی۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 4ہزار 226امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 4ہزار 08امیدوار شریک ہوئے۔ان امیدواروں میں سے2ہزار 897امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کی شرح72.28فیصد رہی۔اسی طرح جنرل گروپ پرائیویٹ امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2ہزار 311نے رجسٹریشن کروائی ، 2ہزار 85امیدوار شریک ہوئے ۔ان طلبہ و طالبات میں سے 1ہزار 557امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس فیکلٹی کی مجموعی طور پرکامیابی کی شرح 74.68فیصد رہی۔ضمنی امتحانات برائے سال 2015میںکامیاب امیدواروں کی اعداد و شمار کے مطابق کامیابی کی کل شرح 73.48فیصد رہی۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے مزید بتایا کہ سال 2014میں ضمنی امتحانات میں شریک ہونے والے امیدوارو ں کی تعداد 36ہزار تھی جبکہ اس سال 52ہزار امیدواروں نے ضمنی امتحانات میں شرکت کی، تاہم گزشتہ سال ان امیدواروں کی کامیابی کی شرح 48فیصد تھی جبکہ اس سال کامیاب امیدواروں کی شرح 73فیصد رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment