ایمز ٹی وی:(کراچی)پاکستان تحریک انصاف کے آزادی دھرنے کی حمایت میں سی ویو کلفٹن پر کرپٹ اور جعلی حکمرانوں کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے سے تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور لاہور کے جلسوں نے ثابت کردیا کہ پاکستان کی 18کروڑ عوام تبدیلی چاہتی ہے اور اس تبدیلی کے سفر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 11مئی 2013کو اسٹیٹس کو کی حامی جماعتوں نے دھاندلی کے ذریعے ہی اقتدار پر قابض ہوئے اس لیے آج پاکستانی عوام سراپا احتجاج ہے اور پاکستانی عوام اب کسی صورت اس دھاندلی زدہ حکمرانوں کو برداشت نہیں کرینگے -اور انشاءاللہ بہت جلد نواز حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ تحریک انصاف کے دھرنے میں آفتاب جہانگیر، اسلم خالق، سعدیہ آغا، عثمان کوہستانی ، ملک خورشید تنولی ، شاہین باجی ،دعا زبیر اور دیگر کارکنان و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکنان نے گو نواز گو کے نعرے لگائے، عمران خان زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ ثمر علی خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس جعلی اور فرسودہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے کیونکہ اس نظام میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے ۔ لوٹ مار ، کرپشن اور اقرباءپروری عروج پر ہے اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے ۔ چیئرمین عمران خان نے جس طرح عوام میں شعور اجاگر کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ پاکستانی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں.
پاکستان کی 18 کڑوڑ عوام تبدیلی چاہتی ہے-ثمر علی خان...
Leave a comment