بدھ, 27 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سچل گوٹھ کے علاقے غازی گوٹھ میں پولیس کی بڑی کاروائی

ایمز ٹی وی (کراچی) پولیس نے غازی گوٹھ کے میں مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے کراچی میں سچل گوٹھ کے علاقے غازی گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔
راؤ انوار کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے دہشت گردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیں جن میں سے 2 کی شناخت امیراللہ محسود اور خان محمد عرف خانو کے ناموں سے ہوئی جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment