منگل, 26 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


رینجرز کی سیٹنگ صرف اپنے مشن کے ساتھ ہے، ڈی جی رینجرز

 
ایمز ٹی وی (کراچی) ڈائریکٹرجنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن سست ہوگیا لیکن آپریشن سست نہیں بلکہ اپنے مشن کے مطابق ہورہا ہے۔
نوری آباد میں حب کار ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے کارروائیاں کم ہوں تو کچھ لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ رینجرز کی سیٹنگ ہوگئی تاہم انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ رینجرز کی سیٹنگ صرف اپنے مشن کے ساتھ ہے، دشمن زیادہ ہوں تو کارروائیاں بھی زیادہ ہوتی ہیں اور جب دشمن کم رہ جائیں تو کارروائیاں بھی کم ہوتی ہیں تاہم کراچی کو پرامن شہر بنا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو غیرمحفوظ بنانے والے گینگسٹرز اور عسکری ونگز دہشت گردی کرتے ہیں اس لئے عوام ایسے لوگوں پر نظررکھیں جو دوسروں کا جینا مشکل کرتے ہیں۔
میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی مسائل سے نکل رہے ہیں اور رینجرز حالات بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم امن و امان بہتر کرنے کے لئے دیگر اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرتی ہے اور کھیلوں کے انعقاد پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
حب کارریلی میں کراچی سمیت اندرون سندھ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے بھی ریلی میں گاڑی چلائی اور22 کلو میٹر کا فیصلہ صرف 32 منٹ میں طے کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment