بدھ, 27 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


حکومت اور پی آئی اے ملازمین کے درمیان ٹھن گئی، مذاکرات ایک بار پھر ناکام

 
 
ایمز ٹی وی (کراچی) حکومت اور پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حتمی نتیجے پر پہنچنے تک فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومتی وفد سے آج دوبارہ ملاقات ہوگی ۔ حکومت اور ہڑتالی ملازمین اپنی اپنی ضد پر اڑ گئے اور پی آئی اے کے طیارے ابھی تک اُڑ نہ پائے ۔ فریقین نے میں نہ مانوں کی رٹ لگالی ۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کراچی میں چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور سینیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات کی جس کے بعد محمد زبیر نے ملازمین سے فضائی آپریشن بحال کرنے کی درخواست کردی دوسری طرف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے بتایا کہ حکومتی وفد سے ملاقات بامعنی رہی ۔ ان کے موقف کو سنا گیا لیکن کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر فضائی آپریشن بحال نہیں کریں گے ۔ حکومت چار لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب کرائے جبکہ دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود معید پیرزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نئی ایئرلائن کی تشکیل کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، کوشش ہے کہ پیر تک تمام معاملات حل کرلیں ۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 9 فیصد شیئرز پرائیویٹ جبکہ 91 فیصد شیئرز حکومت کے پاس ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment