بدھ, 27 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروائیاں،12دہشتگرد ہلاک

ایمزٹی وی(کراچی) پپری اور گڈاپ ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے 12 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے پپری میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 8 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق پہلے سے گرفتار دہشت گردوں نعیم بخاری اور فاروق بھٹی کی نشان دہی پر پپری میں چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں واقع مکان میں موجود دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس پر مزید نفری کو طلب کرکے علاقے میں آپریشن کیا گیا اور اس دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلےمیں 8 دہشت گرد ہلا ک گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ راؤ انوار کے مطابق ہلاک ملزمان میں سے 5 کی شناخت سہیل چشماٹو، بلال، خلیل، طلحہٰ اور عبدالسلام کے نام سے ہوئی جو دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج تھے جب کہ سندھ حکومت نے ان کے سروں کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔ راؤ انوار کے مطابق سہیل چشماٹو 4 ڈی ایس پیز کے قتل میں ملوث ہے جب کہ دہشت گردوں ک ٹھکانے سے 2 پریشر ککر بم، خودکش جیکٹس، بم بنانے کا سامان اور چھینی گئی سرکاری ایس ایم چیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پپری میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 4 ساتھی فرار ہوگئے جن کا پولیس کی جانب سے تعاقب کیا گیا، پولیس نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن میں ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment