ایمزٹی وی(کراچی):دھکوں ،مکوں اورلٹک کرسفرکادورختم ہونےکےآثار نظر آنے لگے ہیں،وزیراعظم نواز شریف کراچی شہر کے لیے تیزرفتارگرین لائن بس سروس کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے ۔ ایک سال میں سفر ممکن ہوجائے گا یومیہ 3 لاکھ مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔گرین لائن بس ریپڈ سروس ملک کا پہلا تیز ترین ٹرانزٹ سسٹم ہو گا۔یہ گرین لائن بس سرجانی ٹاؤن سے شروع ہو کر میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ تک چلے گی۔ہرائرکنڈیشنڈ بس میں 34 افراد سوار ہو سکیں گےجبکہ خواتین کے لئے 13 نشستیں مخصوص ہوں گی کراچی سےپہلے لاہور اور اسلام آباد میں میٹروبس منصوبوں کا آغاز کیا گیا جن سےدونوں شہروں کےافرادکوآرام دہ سفرکی سہولت ملی ہے۔لاہور میٹروبس 27 کلومیٹر جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا روٹ ساڑھے بائیس کلومیٹر طویل ہے ۔دونوں روٹس پر 86،86 بسیں،مسافروں کو منزلوں کی جانب لاتی اور لے جاتی ہیں اب کراچی میں گرین لائن بس کےمنصوبے پر 16 ارب ساڑھے 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ تمام فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس سے یومیہ تین لاکھ مسافر مستفید ہوں گے لندن میں زیر زمین ٹرینوں کا نظام 402 کلو میٹر طویل ہے۔اس نظام کو شہری سفر کیلیےترجیح دیتے ہیں،واشنگٹن میں انڈر گراؤنڈ ٹرین سے لاکھوں لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں ،انڈر گراؤنڈ نیٹ ورک کو دوسری ریاستوں سے ملانے کے لیے بس سروس بھی قائم ہے پاکستان کی پہلی میٹرو بس سروس کا آغاز لاہور سے ہوا