ایمز ٹی وی(سکھر) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔ ملتان سکھر موٹر وے سے خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا اور آپس میں تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔ سکھر میں ملتان سکھر موٹر وے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میں نے کئی سال پہلے ایک خواب دیکھا تھا جو آج پورا ہو رہا ہے۔ یہ منصوبہ وسطی ایشیا کو پورے پاکستان سے ملانے کا منصوبہ ہے ، انہوں نے کہا کہ موٹر وے منصوبے سے چین ، ازبکستان ، افغانستان اور ایران کو پاکستان سے ملانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا کی آبادی اس وقت چھ ارب روپے ہے جبکہ وسطی ایشیا کے ممالک کی آبادی تین ارب ہے ، اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر میں نے ان منصوبوں کا اغاز کیا تھا۔ اگر 1999 میں پرویز مشرف کا مارشل لا نہ اتا تو یہ منصوبے کب کے مکمل ہوچکے ہوتے ، میں نے الیکشن میں کامیابی کے بعد اس ملک کی ترقی کا خواب دیکھا تھا مگر دہشتگرد اس ملک کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ، وہ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد تک 296 کلومیٹر لمبی سڑک اسی سال تعمیر ہوگی۔ اس پراجیکٹ پر 393 ارب لاگت آئے گی ، یہ 6 لین موٹر وے ہوگی جس پر ایک خاندان کے تمام افراد اس سڑک کے ذریعے سفر کی سہولت حاصل کرسکیں گے -