ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں پولیس نے سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رحیم سواتی کو گرفتار کر لیا ۔
ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم رحیم سواتی کا تعلق کا ایک کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم رحیم سواتی کالعدم تنظیم میں شامل ہونے سے قبل ایک سیاسی جماعت کے لئے کام کرتا تھا ۔ ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی جیل میں بند ہیں جبکہ دو ملزم تاحال فرار ہیں ۔ پروین رحمان کو 2013 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔