بدھ, 27 نومبر 2024


آپریشن کے نام پرگھر گھرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں- متحدہ قومی موومنٹ

ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر رینجرز کے محاصرے کے خلاف آج کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس موقع پر عوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہزاروں کارکنوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ اب ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرکا محاصرہ اس بات کوایک بارپھرثابت کرتاہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے اورآپریشن کے نام پرگھر گھرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمد کو گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا لیکن اس میں ملوث اہلکاروں کوگرفتارکرنے کے بجائے فاروق ستارکے گھر کا محاصرہ کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فاروق ستارکے گھرکے محاصرے اورظلم وبربریت کے خلاف آج احتجاج کے طورپراپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں اوراس ظلم کے خلاف پرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

واضح رہے کہ منگل کی رات رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ کے اطراف محاصرہ کیا اور اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تاہم رینجرز اہلکار ایم کیوایم رہنما کے گھر کی تلاشی لیے بغیر کچھ دیر بعد روانہ ہوگئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق علاقے کا محاصرہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کی گرفتاری کے لیے کیا گیا جن کی وہاں موجودگی کی اطلاع تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment