ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


سکھر : جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد سومرو جاں بحق

ایمز ٹی وی (سکھر) سابق سینیٹر اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمود سومرو کوآج صبح قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر خالد محمود سومرو سکھر کی گلشن اقبال سوسائٹی میں  جامعہ حقانیہ میں نماز فجر ادا کر رہے تھےکہ  نامعلوم کارسوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر زخمی ہونیوالے  ڈاکٹر خالد محمود کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔لاڑکانہ میں  آج ڈاکٹر خالد محمود کے بیٹے ڈاکٹرعطاء الرحمان کی شادی بھی تھی اور وہ سکھر میں ایک کنونشن میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ ڈاکٹر خالد محمود کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے مدرسے جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث میں ادا کی جائے گی جس کے ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں عاقل میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو26 سال تک جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل رہے، 2006 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور مختلف کمیٹیوں میں شامل رہے۔ ڈاکٹر خالد محمود پر پہلے بھی 5 مربتہ قاتلانہ حملہ ہو چکا تھا جب کہ کچھ عرصے قبل بھی ان پر رتو ڈیرو میں بھی ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کے قتل کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جبکہ سکول، پٹرول پمپس اور دکانیں بند کرادی گئی ہیں تاہم مرکزی اور صوبائی قائدین کی جانب سے عوام کو پرامن رہنے اور صبرکی تلقین کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار 4 آئے اور 3 نے مدرسے کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی، قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment