ھفتہ, 23 نومبر 2024


امجد صابری قتل میں پیشرفت قتل کس نے کیا ؟؟

ایمزٹی وی (کراچی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے كہا ہے كہ اویس شاہ كے اغوا اور امجد صابری كے قتل كیس میں ہونے والی پیش رفت سے مطمئن ہیں تاہم اس بارے میں فوری طور پر میڈیا كو آگاہ نہیں كر سكتے
کراچی میں گورنر ہاؤس سی پی ایل سی كے دفتر میں منعقدہ سیمینار كے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ پولیس كے پاس وسائل كی كمی ہے، اسلام آباد میں 15 ارب روپے مالیت كے كیمرے لگائے گئے ہیں اور اسلام آباد كراچی كے ڈسٹركٹ سے بھی چھوٹا ہے۔ انہوں نے كہا كہ كراچی میں لگے متعدد كیمرے خراب ہیں، رواں سال بجٹ میں جو رقم كیمروں كے لیے مختص كی گئی اس سے مطمئن ہیں
آئی جی سندھ كا كہنا تھا كہ ٹیكنالوجی میں بہتری لاكر جرائم میں كمی لائی جا سكتی ہے۔ ایك سوال كے جواب میں اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اگر ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے كہ اویس شاہ کے اغوا کار اور امجد صابری كے قاتل كراچی میں ہی ہیں تو خود جا كر انہیں پكڑ لیتے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment