ھفتہ, 23 نومبر 2024


اسلام کیلیے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑسکتا ہوں،معین علی

ایمزٹی وی(کھیل) انگلش کرکٹر معین علی نے اپنی زندگی میں کرکٹ اور اسلام کی اہمیت کے حوالے سے کچھ دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ بی بی سی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز اسلام ہے اور اس کیلیے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑسکتا ہوں، 29 سالہ پلیئر نے شاندار انداز میں واضح کیا کہ اسلام ان کیلیے کیا اہمیت رکھتا اور کیسے مذہب نے بہتر انسان بننے میں ان کی مدد کی ہے۔ واضح رہے کہ انگلش کرکٹر معین علی اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرتے ہیں، وہ میچ کے دوران بھی پابندی سے نماز ادا کرتے ہیں اور رمضان کے روزے بھی باقاعدگی سے رکھتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment