پیر, 20 مئی 2024


ریواولمپکس،بلجیئم نے مینز ہاکی کے فائنل میں جگہ بنا لی

ایمزٹی وی(کھیل) کھیلوں کے میگا ایونٹ ریو اولمپکس میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریو اولمپکس مقابلوں کے 11 ویں روز مینز ہاکی سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے جرمن پلیئرز کو کراری شکست کا مزہ چکھایا ۔ ارجنٹائن نے پانچ صفر سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ مینز ہاکی سیمی فائنل کے ایک اور میچ میں بیلجئم نے ہالینڈ کو تین ایک سے مات دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ پکی کی جہاں ان کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا ۔ مینز ہوریزونٹل بار جمناسٹک فائنل میں جرمن اتھلیٹ ،فیبیان ہمبوچن نے میدان مارا ۔ ویمنز ڈسکس فائنل میں کروشیا کی سینڈرا پرکووک نے سونے کے تمغے پر قبضہ جمایا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment