ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا

ایمز ٹی وی(دبئی ) متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے متعدد پروگرام ترتیب دئیے ہیں

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یک جہتی کو فروغ دیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ہے جس میں پہلے ہی روز پاکستان جرنلسٹ فورم اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے درمیان کرکٹ کا دوستانہ میچ ہوا۔ سپر 6ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان جرنلسٹ فورم کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا۔ PJF کی ٹیم نے 6 اوورز میں 39 رنز بنائے اور دوسری ٹیم کومیچ جیتنے کے لئے 40 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ ٹیم سپر سکس 18 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ اس طرح 21 رنز سے پاکستان جرنلسٹس فورم کی ٹیم نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے میچ جیت لیا۔ PJF کی ٹیم کی نمائندگی شیراز مغل نے جبکہ سپر 6 ٹیم کی نمائندگی عبداللہ نے کی۔ PJF اور PAD کے درمیان دوستانہ میچ کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا کہ صحت مند رجحان پیدا کرنے کے لئے سپورٹس کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔ لہٰذا پاکستان ایسوسی ایشن دبئی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے فروغ اور آپسی تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے کے لئے آئندہ بھی ایسے کھیل ہوتے رہیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment