ھفتہ, 18 مئی 2024


پی سی بی نے نئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلئے 16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔

قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے برقرار رکھا گیا ہے۔ 16 رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، نائب کپتان اظہر علی، یونس خان، سمیع اسلم، شرجیل خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر وہاب ریاض اور راحت علی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ برسبین میں 15 دسمبر کو شروع ہوگا۔پہلا ٹیسٹ میچ پندرہ سے انیس دسمبر تک برسبین، دوسرا چھبیس سے تیس دسمبر تک ملبورن اور تیسرا ٹیسٹ تین جنوری 2017ء سے سات جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment