ایمزٹی وی(اسپورٹس) پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ،151سکور پر آسٹریلیا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکےہیں ۔74 سکور پر آسٹریلیا کی پہلی وکٹ گری جب ڈیوڈ وارنر 32 سکور بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبیلو ہو ئے جن کے فوری بعد عثما ن خواجہ 4 سکور بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے اور پھر چائے کے وقفے کے بعد اورپنر بیٹسمین میٹ رینشا71 سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج برسبین میں کھیلا جا رہا ہے میچ میں میزبان آسٹریلیا ٹاس کر جیت بیٹنگ کررہی ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے 44اوورز کے احتتام تک157رنز بنا لیے ہیں ، اس وقت سٹیون سمتھ اور پیٹر ہینڈز کومب کریز پر موجود ہیں ۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوا۔ قومی ٹیم کی جانب سے سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان،مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور راحت علی میدان میں اترے ہیں۔
ادھر کینگروز الیون میں میٹ رینشا، ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کومب، نیک میڈیسن، میتھیو ویڈ، مچل سٹارک، جوش ہیزل وڈ، نیتھن لائن اور جیکسن برڈ شامل ہیں۔پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہوگی، اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے بولرز کے درمیان ہوگا۔