ھفتہ, 20 اپریل 2024


مصباح اور جنید کی فٹنس کی فٹنس کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹ قرار

 

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور فاسٹ باؤلر جنید خان کی فٹنس کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑی فٹ ہیں اور ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہمسٹرنگ انجری کا شکار مصباح اور جنید ورلڈکپ کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کمیپ کا بھی حصہ تھے۔ پی سی بی کے سینئر میڈیا منیجر ریاض کے مطابق جنید کو صحت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا جب کہ مصباح نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے تمام سیشنز میں حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنید کے ورلڈکپ سے باہر ہونے جانے کے حوالے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جلدی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور جیسے ڈاکٹرز انہیں اجازت دیں گے تو وہ بھی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ ریاض نے چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'مصباح فٹ ہیں، انہوں نے تمام ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا اور وہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے'۔ چیئرمین پی سی بی نے منگل کو ورلڈکپ سے قبل مختصر دورہ نیوزی لینڈ کےلیے بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی ۔ بلاول کی ٹیم میں شمولیت کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ جنید خان بھی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچز کی ایک مختصر سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن جب کہ دوسرا میچ تین فروری کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment