منگل, 21 مئی 2024


شاہد آفریدی کا اہم فیصلہ کرنے پرغور

 

ایمز ٹی وی (اسمورٹس)کرکٹ سے دوری نے شاہد خان آفریدی کو متبادل کیرئر کی جانب سوچنے پر مجبور کردیا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کرکٹ کے سوا ہر چیز پر تبصرہ کر ڈالا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئئٹر پر جاری اپنی ویڈیو میں شاہد خان آفریدی کو سن کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ کرکٹ کو چھوڑ کر سیاست میں آنے کیلئے پر تول رہے ہیں، مگر وہ پارٹی کون سے جوائن کریں گے ؟؟ یہ وقت آنے پر ہی پتا چلے گا۔

سوشل میڈیا پر خیالات کا اظہارکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سال 2016 گزشتہ25،30 برسوں سے بہتر رہا،پاکستان آرمی اور وزیر اعظم پاکستان کی کوششوں سے یہ مقام حاصل ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،بے روزگاری ختم ہوگی اورخوشحالی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم اسی وقت بڑھتے ہیں،جب بیروزگاری ہوتی ہے۔

بوم بوم آفریدی کے مطابق ہمیں پاکستان کے دوستوں اوردشمنوں کو پہچاننا چاہیے، عوام سمجھدارہیں،وہ دوست اوردشمن میں تمیز کرسکتے ہیں،دشمن ہمیں غلط پیغامات دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مداحوں کے لیے وڈیو پیغام میں آفریدی کا مزید کہا کہ ملک کی ترقی اورکامیابی غریب عوام کواوپرلانے سے ہی ممکن ہے،اس بار غریبوں پرزیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ یتیموں اورغریب لوگوں کا خیال رکھیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment