ایمز ٹی وی(اسپورٹس)مہندر سنگھ دھونی کے کپتانی چھوڑنے کے بعد تینوں فارمیٹس میں بھارتی قیادت ویرات کوہلی کی جھولی میں گرنے کو تیار ہے ۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔
جس میں سلیکٹرز کی جانب سے باضابطہ طور پر مختصر ترین فارمیٹس میں بھی کوہلی کو کپتان بنایا جائے گا۔ سلیکٹرز کو اہم پلیئرز کی انجریز کے باعث متوازن سکواڈز کے انتخاب کا بھی چیلنج درپیش ہے ۔
ممبئی کے دو بیٹسمین روہت شرما اور اجنکیا رہانے فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، ان کی جگہ آؤٹ آف فارم شیکھر دھاون کو لوکیش راہول کے ساتھ اوپننگ کا موقع دیا جاسکتا ہے ،
سلیکٹرز کی جانب سے نئے کھلاڑی کی صورت میں سرپرائز دینے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے ۔