ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ اتوار کو ہونے والے میچ میں بھارت کوہراکرورلڈ کپ میں روایتی حریف سے شکست کی روایت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ بدلنے کا موقع ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ پریشر سے بھر پور ہوتا ہے، اس لئےہمارے لئے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم کھیل سے لطف اندوز ہوں اور مثبت سوچ لے کر میدان میں اتریں۔ قومی ٹیم کےکپتان نے کھلاڑیوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف میچ میں اپنا فطری کھیل پیش کریں اور گراؤنڈ میں ہونے والے واقعات اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو ذہن سے نکال کر صرف میچ پر دھیان مرکوزکھیں۔ یہ بات اہم نہیں کہ آپ اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف کھیل رہے ہیں، اگر ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانی ہے تو کھلاڑیوں کو کسی بھی ٹیم کے خلاف میدان میں اترنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔