ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیرمین پی سی بی کو حلف نامے کے ساتھ جواب دوبارہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں محمد عامر پر پابندی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پی سی بی نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا، عدالت عالیہ نے جواب پر اعتراض کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جواب کے ساتھ چیرمین پی سی بی کا حلف نامہ نہیں، اس لئے چیرمین پی سی بی کے حلف نامے کے ساتھ جواب دوبارہ جمع کرایا جائے۔
سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل تفضل حسین رضوی نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محمدعامر پاکستانی کرکٹرہیں، سندھ ہائی کورٹ درخواست کیوں نہیں سن سکتی، عدالت عالیہ نے محمد عامر کو جواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔