جمعرات, 21 نومبر 2024


کھلاڑی جیت کر قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں، ٹیم منیجمنٹ کی ہدایت

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی خراب کارکردگی کو بھلا کر آئندہ مقابلوں پر اپنی توجہ مبذول رکھیں اور جیت کر قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔

ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر کے مطابق برسبین میں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن انہیں آرام دینے کی غرض سے منسوخ کیا گیا تاہم کھلاڑیوں نے جمنازیم میں معمول کی ورزش کی۔ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے درمیان میٹنگ میں گرین شرٹس کی بھارت اور ویسٹ انڈیز سے شکست پر غور کیا گیا تاہم اس موقع پر معین خان موجود نہیں تھے۔ ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ میچز میں اپنی خراب کارکردگی کو بھول کر آئندہ مقابلوں پر اپنی توجہ مبذول رکھیں اور جیت کر قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف برسبین میں ہے، اگر ٹیم یہ میچ بھی ہار گئی تو اسے وطن واپسی کا منہ دیکھنا پڑسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment