ایمز ٹی وی(اسپورٹس) معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کی وجہ عمران خان کے اس بیان کو قرار دیا ہے جس میں انہوں نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے لاہور آنے سے معذرت کر لی ۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان اس وقت غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور جانے پر راضی کرنے پر مصروف ہیں تاکہ اگر ان کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے تو انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لاہور میں یادگار میچ ہو سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ ”جب عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ فائنل میچ لاہور میں کرانا پاگل پن ہے تو میں کیسے لاہور جا سکتا ہوں۔“ واضح رہے کہ عمران خان نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بند سڑکوں اور پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے حصار کے ساتھ میچ کرانے سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔