اتوار, 24 نومبر 2024


شان ٹیٹ نے کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 3ٹیسٹ، 35ون ڈے اور 21ٹی 20میچ کھیلے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال سڈنی میں بھارت کے خلاف ٹی 20میچ میں آخری بار آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں دو تین سال مزید کرکٹ کھیلوں مگر نوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے میری ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی ہے۔ اس لئے میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔
شان ٹیٹ کو دنیا کا تیز ترین بولر تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف 161.1کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک کر تاریخ رقم کی تھی۔ خیال رہے کہ وہ چند روز پہلے بھارتی شہری بھی بن چکے ہیں۔ ٹیٹ نے چند برس قبل بھارتی ماڈل ماشوم سنگھا سے شادی کرلی تھی جس کے بنیاد پر انہیں بھارتی پاسپورٹ بھی مل گیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment