اتوار, 24 نومبر 2024


چوتھا ٹیسٹ میچ ،بھارتی ٹیم فتح کی دہلیز پر

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں رویندرا جدیجا نےبھارتی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے اور میزبان ٹیم کو میچ میں فتح کیلئے محض 87 رنز درکار ہیں۔ میچ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم 332 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ جدیجہ نے 62 اور ساہا نے 31 رنز کی اننگز کھیلی اور اس مشکل وکٹ پر پہلی اننگز میں 32 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوڈ وارنر6، کپتان اسٹیون اسمتھ 17، اوپنر میٹ رینشا 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ گلین میکس ویل نے چوتھی وکٹ کیلئے ہینڈز کومب کے ساتھ56رنز جوڑے۔ میکس ویل45، میتھیو ویڈ 25رنز بنا کرآئوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جدیجا، ایشون اور امیش یادو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کو فتح کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا کر اپنی فتح کی امیدیں روشن کر لیں ہیں۔ ادھر بھارتی آل رائونڈر اور دنیا کے نمبر ایک بولر رویندرا جدیجا نے کیریئر کا اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنی ناقابل شکست 63رنز کی اننگز کے دوران 1000ٹیسٹ رنز اور 100وکٹ کا ڈبل مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے دسویں بھارتی کرکٹر ہیں۔ جدیجا کو یہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے 12رنز کی ضرورت تھی جو انہوں نے اپنا 30 واں ٹیسٹ میچ کھیل کر مکمل کی ۔ وہ ون ڈے 1888 رنز اور 151وکٹیں حاصل کرکے ون ڈے ڈبل بھی مکمل کرچکے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment