اتوار, 24 نومبر 2024


بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اپریل میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کے خاتمہ کے معاملہ پر مزید پیش رفت ہوگی اور اس سلسلہ میں پی سی بی اپنا موقف واضح طور پر پیش کرچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔ اگست میں بنگلہ دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں عبدالحفیظ کاردار اسکول کرکٹ چیمپئن کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے سے ملک بھر میں عبدالحفیظ کاردار اسکول چیمپئن شپ کا آغا ز ہورہا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس کا فائنل ٹی وی پر براہ رست دکھایا جائے۔ اگلے سال 1000سے زائد اسکولز کی ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز ٹورنامنٹ کے انعقاد سے تعلیم یافتہ کرکٹرز سامنے آئیں گے جبکہ اس کے بعد کلب چیمپئن شپ کا بھی انعقاد ہوگا اور اگلے سال یونیورسٹی چیمپئن شپ ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment