اتوار, 24 نومبر 2024


بارش نے کیویز کے ارمان پر پانی پھیر دیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز کی شکست کا سامنے کرنے والی جنوبی افریقہ ٹیم کی ساکھ بچ گئی ہے۔ بارش نے کیویز کے ارمان پر پانی پھیر دیا۔
ہیملٹن ٹیسٹ کا پانچواں روز بارش کی نذر ہوجانے کے سبب تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ البتہ پروٹیز نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز0-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔
پہلی اننگزمیں 314 رنز بنانے والی مہمان ٹیم دوسری اننگزمیں80 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا کر 95 رنز کے خسارے سے دوچار تھی ۔ اگر پانچویں دن کا کھیل ممکن ہوجاتا تو عین ممکن تھا کہ جنوبی افریقہ کو اننگز کے مارجن سے شکست کھانا پڑجاتی۔
176رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن کو تیسرے ٹیسٹ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ڈنیڈن ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا تھا، جس کے بعد جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے 0-1سے برتری حاصل کی تھی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment