اتوار, 24 نومبر 2024


عالمی ٹیسٹ رینکنگ،پاکستانی ٹیم ۔۔۔۔۔۔ نمبر پرآگئی

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں بارش کی بدولت شکست سےبچنے والی جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
میچ ڈرا ہونے اور سیریز0-1سے جیتنے پر پروٹیز کو دو پوائنٹس ملے جس کی مدد سے اس نے آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن پر دھکیل کر دوسرے نمبر پر قبضہ کرلیا ہے۔
کیویز کو بھی اس ناکامی کا نقصان، جبکہ پاکستان کو فائدہ ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو ریٹنگ پوائنٹس گنوا کر ایک درجے نیچے یعنی چھٹے نمبر پر چلی گئی اور گرین کیپس نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
عالمی رینکنگ کے مطابق بھارت (122پوائنٹس) سے پہلے،جنوبی افریقا (109پوائنٹس) دوسرے، آسٹریلیا (108پوائنٹس) تیسرے، انگلینڈ (101پوائنٹس) چوتھے، پاکستان (97پوائنٹس) پانچویں، نیوزی لینڈ (96پوائنٹس) چھٹے، سری لنکا (90پوائنٹس) ساتویں، ویسٹ انڈیز (69پوائنٹس ) آٹھویں، بنگلہ دیش (66پوائنٹس ) نویں اور زمبابوے (5پوائنٹس) 10 ویں نمبر پر رہے۔
ٹیموں کی اب یہ پوزیشن یکم اپریل تک برقرار رہے گی۔ بھارت نے عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے 10لاکھ ڈالرز، جنوبی افریقا 5لاکھ ڈالرز، آسٹریلیا 2 لاکھ ڈالرز اور چوتھے نمبر موجود انگلش ٹیم نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1