جمعہ, 22 نومبر 2024


کپتانی کا بٹوارا نہیں ہونا چاہیئے، شہریار خان

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین شہریار خان نے سرفراز احمد کے مستقبل کا کپتان بننے کا عندیہ دے دیا ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان سرفراز احمد ہی مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ شاہد خان آفریدی کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کے کپتان بنے ،اب تک کھیلی جانے والی تینوں ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کیں ۔ اظہر علی ون ڈے کے کپتانی سے دستبراد ہو ئے تو ون ڈے کی کپتانی کا تاج بھی وکٹ کیپر کے ہی سر سجا اور اب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے تو ایسے میں سرفراز احمد کو ٹیسٹ ہی کی کپتانی سونپی جائے گی ۔ غیر رسمی گفتگو میں شہریار خان نے کہا کہ حال ہی میں تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کا تجربہ کامیاب نہیں رہا، اس لیئے اب مختلف کپتان رکھنا کوئی اچھا فیصلہ نہیں ہو گا اس لیئے تینوں فارمیٹ کا اب ایک ہی کپتان ہو گا۔ مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کے حق میں ووٹ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کپتانی کا بٹوارا نہیں ہونا چاہیئے ایک ہی کپتان کو سپورٹ کرنا چاہئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment