ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلوی ٹیم ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کو وائٹ واش کرکے آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے اور اگر آسٹریلوی ٹیم نے دونوں ٹیسٹ میچز جیت لیے تو وہ جنوبی افریقہ کی جگہ ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا اور اگر آسٹریلوی ٹیم یہ دونوں ٹیسٹ میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ جنوبی افریقہ کی جگہ ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا نے اس دورے میں ون ڈے سیریز کی شرو عات عالمی رینکنگ کی نمبر دو ٹیم کے طور پر کی تھی اور سیریز کے تینوں میچز جیت کر اس نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ایک بڑی ٹیم کے طور پر آسٹریلیا کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری چودہ میں سے تیرہ ٹیسٹ میچز آسٹریلیا نے جیت رکھے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم دبئی میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل دو ہزار دو میں شارجہ کے مقام پراس نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے تھے جس میں اسے کامیابی ملی تھی۔