جمعہ, 19 اپریل 2024


دورہ بنگلہ دیش میں عمر اکمل کوقربانی کا بکرا بنایاگیا، کامران اکمل

ایمز ٹی وی (کھیل)  کامران اکمل نے عمر کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے منتخب نہ کرنے کو ناانصافی قراردیا، وکٹ کیپپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ بیٹنگ آرڈرمیں ردوبدل کر کے عمر اکمل کوقربانی کا بکرا بنایاگیا جس سے ان کی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہ سکا۔۔

  ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ  عمروکٹ کیپنگ کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے اور انھوں نے ٹیم کی ضرورت کومدنظر رکھتے ہوئے یہ اضافی ذمہ داری قبول کی لیکن سرفراز کو پہلے دن سے موقع دینا چاہیے تھا۔۔

 کامران اکمل نے کہا کہ جب کبھی بھی ٹیم کو بیٹنگ لائن میں تجربات کی ضرورت پڑتی ہے تو عمر کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمر نے ٹیم کی خاطر بغیر کسی قسم کی شکایات کے سمجھوتہ کیا لیکن اس طرح اچھے کھلاڑی نہیں بنائے جاتے بلکہ اس طرح اچھے کھلاڑی تباہ ہوجاتے ہیں،کامران نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے عمرکومنتخب نہ کرنے کو ناانصافی قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ اگر مسائل کی بات کی جائے تو ہم میں سے کوئی بھی فرشتہ نہیں، کوچ اور مینجمنٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے غلطی سے بچنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment