پیر, 25 نومبر 2024


لیجنڈ کرکٹریونس خان نے اپنا بلا فلاحی اداروں کےنام کردیا

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے 10 ہزار رنز بنانے والے بیٹ نیلامی کیلئے دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا 10 ہزار بنانے کے پیچھے 17 سال کی محنت ہے حکومت سے درخواست ہے رقم پر ٹیکس نہ کاٹے کچھ پیسے ایدھی فاؤنڈیشن اور کچھ دوسرے فلاحی اداروں کودونگا،ان کا کہناتھا جس نے پاکستان کیلئے ایک رن بھی بنایا اسے بھی عزت دینے چاہئے 10 ہزار رنز کی عزت کی جاتی ہے تومیری بھی کی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں یونس خان کا کہناتھا قومی ٹیم نے چیمپنز ٹرافی میں زبردست کم بیک کیاجس پر تعریف کے حقدار صرف سرفراز ٹیم اور مینجمنٹ ہے اس کے علاوہ کرکٹ کے شعبے میں مزید کام کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہر چیز پیسہ نہیں ہوتی ایک دوسرے کو بھی سپورٹ کرنی چاہئے ایک کروڑ روپے جانے کی پشیمانی نہیں حکومت سے جو پیسے بھی ملے فلاحی ادارے کو دے دوں گا۔
ان کا کہنا تھا خدمات کیلئے دیگر ممالک نے بھی رابطہ کیا ہے جو کوئی عزت اور مناسب طریقے سے بلائے تو ضرور جاؤں گااس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پی سی بی تبدیل ہوتا ہے نہ میری سوچ تبدیل ہو گی لیکن ایک نہ ایک دن تبدیلی ضرور آئے گی،سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا ساری پارٹیاں اپنی ہے کسی میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment