ایمز ٹی وی(لاہور)نگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کی قیادت میں ڈھاکہ روانہ ہو گئی،ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی بعد میں ڈھاکہ پہنچیں گے۔ورلڈ کپ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔کپتان اظہرعلی نے ائر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم میں سینئیر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو گی، انہوں نے کہا کہ ون ڈے میچز میں ہم یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی کمی محسوس کریں گے۔ اظہر خان نے امید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔ نئے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم متواز ن ہے اور بنگلہ دیش کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان ٹیم ،بنگلہ دیش میں ایک ماہ کے دورے کے دوران ایک ٹی ٹوئنٹی ،تین ون ڈےاوردوٹیسٹ میچزکھیلےگی۔پہلے ٹیسٹ کے علاوہ دیگر تمام میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پہلا ایک روزہ میچ 17اپریل کو، دوسرا 19 اور تیسرا 22 اپریل کو کھیلا جائے گا، سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا،جبکہ پہلا ٹیسٹ 28 اپریل سے 2 مئی تک کھلنا اور دوسرا 6 سے 10 مئی ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ فاسٹ بولرسہیل خان کمر کی تکلیف کے باعث دورہ بنگلادیش سے باہرہو چکے ہیں ،سہیل خان کی جگہ جنید خان کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس سے پہلے صہیب مقصود بھی انجری کے باعث دورے سے باہر ہو چکے ہیں۔