اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان بمقابلہ سری لنکا،مکی آرتھر کی کپتان سرفراز سے امیدیں بڑھ گئیں

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو متوقع ہے۔
مکی آتھر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد بطور کپتان پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ وہ پہلے مقابلے سے ہی اچھے کپتان ثابت ہوں گے، ابوظہبی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم میں فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، یاسر شاہ اچھی فارم میں ہیں، لیگ اسپنر نے بھرپور ٹریننگ کی۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک یا دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم ابوظہبی پہنچ چکی ہے، گرین شرٹس 28 ستمبر کو ابو ظہبی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، دوسرا ون ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچز اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment