اتوار, 24 نومبر 2024


ٹیسٹ میچ میں ناکامی کے بعد مکی آرتھر اداس

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیو ں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا ہے تاہم جو کھلاڑی ناکام ہوئے ہیں ان کے پاس اب اس بات کا جواز نہیں ہے کہ انہیں موقع نہیں مل سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے ناکام کھلاڑیوں کی سرزنش کی اور انہیں تنبیہہ کی کہ ڈومیسک سیزن چل رہا ہے، اس لئے آپ جائیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں اور اپنی خامیوں پر قابو پائیں۔13 ماہ قبل پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں مسلسل خراب کارکردگی دکھانے کے بعد اب تنزلی کا شکار ہیں۔مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ ٗآسٹریلیا کے بعد تیسری ٹیسٹ سیریز ہاری ہے
 
۔پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو سیریز جیتی جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز دو دو میچوں سے برابر رہی تھی ٗپاکستانی ٹیم کو گذشتہ گیارہ میں سے 9ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اگلا ٹیسٹ آٹھ ماہ بعد کھیلے گی ٗآئر لینڈ میں ایک ٹیسٹ اور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ ہونا ہیں آپ اپنی خامیوں پر قابو پائیں اور پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر ہار کے بعد اپ سیٹ تھے ان کے لہجے میں تلخی دکھائی نہیں دی تاہم ان کی باتوں سے لگ رہا تھا کہ وہ شکست کے بعد اپ سیٹ ہیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment