ھفتہ, 27 اپریل 2024


زخمی مینی پیكاؤ کے خلاف ہرجانے کے دعوے دائر

ایمز ٹی وی (کھیل) امریکی ریاست نیواڈا میں فلپائنی باکسر مینی پیكاؤ کے خلاف دو دعوے دائر کیےگئے ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ باکسر نے اپنے کندھے کے زخم کو چھپا کر’بدیانتی‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔

اگر یہ ثابت ہو گیا کہ مینی پیكاؤ نے اپنے زخم کو مکمل طور پر سمجھتے ہوئے ھپایا تو وہ دھوکہ دہی کے جرم میں ایک سے چار برس تک جیل بھی جا سکتے ہیں اور ان پر پانچ ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

مینی پیكاؤ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سے پوائنٹ پر میچ ہار گئے تھے۔ اس میچ کو صدی کا سب سے مہنگا مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔

نیواڈا ایتھلیٹک کمیشن (این اے سی) نے مینی پیكاؤ کو ’بدیانت‘ گردانتے ہوئے کہا کہ چھتیس سالہ مینی پیكاؤ نے مقابلے سے پہلے بھرے جانے والے فارم پر اپنے کسی زخم کا ذکر نہیں کیا تھا۔

البتہ فلپائنی باکسر اور اس کے پروموٹر کا موقف ہے کہ پیكاؤ نے مقابلے کی تیاری کے دوران آنے والے زخم کے بارے میں امریکی کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (یوایس اے ڈے اے) کو مطلع کیا تھا اور ایجنسی کے ڈاکٹر کی منظوری سے زخم کا علاج بھی جاری رکھا۔

امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں باکسنگ کے اہم مقابلے کو ’فائٹ آف دا سنچری‘ یعنی صدی کے سب سے بڑے مقابلے میں فلائیڈ مے ویدر فاتح قرار پائے تھے۔

یہ مقابلہ دنیا کے سب سے امیر قرار دیے جانے والے امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر اور فلپائن کے میني پیكاؤ کے درمیان تھا جسے عالمی باکسنگ کی 125 سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ کہا گیا ہے۔

12 راؤنڈ کے اختتام پر مے ویدر نے اس ’فائٹ آف دا سنچری‘ میں فلپائن کے پیکاؤ کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے دی۔

ججوں نے مے ویدر کو 110-118، 112-116 اور 112-116 سے فاتح قرار دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment