جمعہ, 22 نومبر 2024


ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 18 رکُنی ٹیم کا اعلان

28 نومبر سے بھارت میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 18 رکُنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

ورلڈ کپ کی 18 رکنی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئر، مبشر علی،  محمد علیم بلال، فیصل قادر، توثیق ارشد، راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، علی شان، ابوبکر محمود، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ٹیم کو بھارت بھیجا جائے گا، ویزوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لہذا ٹیم ہر صورت بھارت جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم سیمی فائنل کھیل لے تو بڑی بات ہوگی اور یہی ایک حقیقت ہے جس طرح ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھیج رہا ہوں وہ مجھےعلم ہے۔

چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے کہا کہ کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم اچھا کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 21 نومبر کو بھارت روانہ ہوگی۔

 
 
 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment