جمعرات, 02 مئی 2024


کرکٹ کی جنگ چھڑنے سے قبل مشقیں تیز

ایمز ٹی وی ﴿اسپورٹس﴾ سیکیورٹی حصار میں کرکٹ کی جنگ چھڑنے سے قبل مشقیں تیز ہو گئیں، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کو سخت حفاظتی انتظامات میں قذافی اسٹیڈیم لاہور لایا گیا،پلیئرز نے بھرپور پریکٹس سے اپنے ہتھیاروں کو تیز دھار بنایا، مہمان ٹیم  نے ٹی ٹوئنٹی کے مزاج سے ہم آہنگی کےلیے چوکے اور چھکے لگائے،کئی بار گیند ڈھونڈ کر لانی پڑی، گرین شرٹس کے پیسرز ایک وکٹ کو نشانہ بنانے کی مشق کرتے رہے،دونوں اسکواڈز نے فیلڈنگ اور کیچنگ کا طویل سیشن بھی کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بدھ کی شام قذافی اسٹیڈیم پہنچے، پلان میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں وقت سے نصف گھنٹہ قبل ہی روانہ کیا گیا، رینجرز، ایلیٹ فورس،فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے ہمراہ آنے والی پلیئرز کی بسوں کو وینیو تک لانے کےلیے پہلی بار نہر کا روٹ استعمال کیا گیا، سڑک کے دونوں اطراف میں پولیس اہلکار اور پٹرولنگ ٹیمیں بھی ڈیوٹی پر معمور رہیں،2 ہیلی کاپٹرز مسلسل روٹ کی نگرانی کرتے رہے،اس دوران موبائل جیمرز نے ہر طرح کے ریڈیو سگنل ختم کردیے،دونوں ٹیموں نے 3گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment