جمعہ, 22 نومبر 2024


قلندرز کے کپتان کی کمانی پروفیسر سنبھالیں گے

لاہور: محمد حفیظ کو لاہور قلندر کا کپتان مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کل ہوگا۔

یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ اب نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی جگہ لاہور قلندر کی قیادت سنبھالیں گے۔
گزشتہ ایونٹس میں ناکامیوں سے دوچار رہنے والی فرنچائز نے اس بار پاکستانی کرکٹر کو قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کل لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment