جمعہ, 22 نومبر 2024


آئی سی سی نےسال کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری

دبئی : آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔
ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست میں بھارت ویرات کوہلی کا بدستور راج ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، بھارت کے پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر نویں اور پاکستان کے اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں جنوبی افریقہ کے رابادا ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے جمیز اینڈرسن دوسرے، آسٹریلیا کے کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے، پاکستان کے محمد عباس پانچویں، بھارت کے رویندرا جدیجہ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے ایشون آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر ہیں۔
ٹاپ پانچ آل راﺅنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے، بھارت کے جدیجہ تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment