دبئی: پاکستان کی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے سا تھ کرکٹ کھیلنے پر دبنگ اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھا رت کو چا ہیے کہ وہ کھیل کو کھیل ہی سمجھے اور کھیل میں سیا ست کو شامل نہ کرے۔ اگر بھارت کرکٹ کھیلنے کے لئے رضامند ہے تو ٹھیک ہے ہمیں بھی کرکٹ کھیلنی چاہیے لیکن اگر بھا رت نے رضامندی ظاہر نہیں کی تو ہم بھارت کے پیچھے نہیں بھاگیں گے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے سرفراز احمد نے کہا کہ جس طرح پی ایس ایل پروان چڑھا ہے،اسی طرح اب پی ایس ایل کا شمار آئی پی ایل کے بعد دوسری بڑی لیگ میں ہورہا ہے لہزا اس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے بھی پاک بھارت میچ کے لئیے گرین سگنل دے رکھا ہے۔ انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ2019ئ30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا، اور شائیقین کرکٹ اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیئے بے تاب ہیں ۔ ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائیٹل کا دفاع کر نے کو تیار ہے تو قو می کرکٹ ٹیم بھی میچ میں جیت کے لئیے پُر عزم ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019ءکے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر چکی ہے اور بھارتی میڈیا نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطا بق کھیلا جائیگا۔ آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائےگا۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف بلا جواز پراپگینڈا کا آ غاز کیا جس میں پاکستان کو ہر سطح پر بد نام کرنے کی کوشش کی گئی۔بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ہر میدان میں بدنام کیا جائے اور نفرت انگیز تحریک کو فروغ دیا جائے لیکن آئی سی سی نے پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا ہی گرین سگنل دیا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین میچ شیڈول کے مطابق ہی ہو گا۔